متوفی :
ذرائع ابلاغ کے مطابق فوت ہوجانے والے کو ’ متوفی ‘ کہتے ہیں۔
ایک اخبار نے اطلاع دی ہے : ’ متوفی کے 2 دو ست گرفتار ‘ ۔
یہاں بھی معاملہ اُلٹا ہے، اس لیے کہ عربی زبان کے مطابق ’متوفی‘ فوت ہونے یا مرنے والے کو نہیں کہتے، بلکہ مارنے والے کو کہتے ہیں۔
فوت ہونے والے کے لیے لفظ ’ متوفیٰ ‘ (ی پر کھڑا الف) ہے۔