پہلے وقتوں کی بات ہے جب بچہ غلطی کرتا تو ماں کی نظر بتادیتی تھی کہ غلطی ہورہی ہے یا ہو چکی ہے ۔۔ اس کی اب سزا ملے گی ۔۔ پھر ایک ترقی کا دور آگیا ہم نے ترقی کی طرف سفر شروع کردیا اور وہ جسے ماں کہا جاتا تھا ترقی کے دور میں اسے موم کہا جانے لگا وہ اتنی موم ہوگئی کہ اچھے برے کا فرق بتانے کے لئے سختی کر نا بھول گئی۔۔۔۔۔۔
پہلے شادی کے معاملات ہمارے بڑے طے کرتے تھے اوران کے فیصلے مانے جاتے ابنہم نے خوب ترقی کرلی اور پسند کی شادی کے لئے گھر سے بھاگنے لگے ۔۔
پہلے پھوپھو کے آنے پر بہترین بستر کھانا اچھے برتن یہ انتظام ہوتا تھا۔۔ کہ یہ ہمارے ابو کی بہن ہے ۔۔ پھر ہم نے ترقی کرلی اور پتہ چلا تمام فساد کی جڑ پھوپھو ہوتی ہے
پہلے بزرگ گھر کی رونق ہوتے تھے پھر ہم نے ترقی کرلی اور وہ بوجھ بننے لگے
اب معلوم نہیں یہ ترقی کا اونٹ کس کروٹ جا بیٹھے گا