یہود کی کہانی قرآن کی زبانی (نظم)

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا محمد منظور احمد نعمانی (ظاہر پیر)


کس نے بچھڑے کی عبادت کی وہ ظالم کون تھے

قتل کرتے تھے نبیوں کو وہ جابر کون تھے

عمر بھر ایذائیں دیں موسیٰ کلیم اللہ کو

اِذْھَب و قَاتِل کے نعرہ زن وہ شاطر کون تھے

کفر کی پاداش میں خنزیر و بندربن گئے

برلسان اِنبیآء ملعون و کافر کون تھے

کی کتاب اللہ میں تحریف و تبدیلی بہت

اَکْل سُحْت و اِثم کے عادی مجاہر کون تھے

مریمِ صدّیقہ پر کس نے لگائیں تہمتیں

حضرتِ عِیسیٰ کے دشمن سخت ماکر کون تھے

وصف خاتم انبیآء پڑھتے رہے توریٰت میں

وقت بِعثت منکر و غدار و ساحر کون تھے

اُذکُرو ، اَوْ فُوْ ا کہا اللہ نے قرآن میں

اس پہ عامل کون تھے اور اس سے باہر کون تھے

ہر عمل، ہر قول میں ،میثاق میں، ایثار میں

کون تھے منظورِ ؔرحمٰں ان میں قاصر کون تھے
 
Top