حدیث شریف سے ثابت ہے کہ حضور پاک ا نے دوسینگوں والے خصی مینڈھے اپنے دست مبارک سے ذبح فرمائے اور ذبح کرتے وقت آپ نے بسم اللہ واللہ اکبر پڑھا۔ (بخاری)
ایک اور روایت میں ہے کہ آپ ا نے ان مینڈھوں کو قبلہ رخ لٹا کر یہ دعا پڑھی:
إِنّیِ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ عَلٰی مِلَّۃِ اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفاً وَّ مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْن اِنَّ صَلٰوتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَ أَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ اَلّٰلھُمَّ مِنْکَ وَلَکَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَّ اُمَّتِہٖ بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَر…
پھر ان کو ذبح فرمادیا۔ (احمد)قربانی کا یہ واجب حکم اسی مہینے کے صرف تین دن دس، گیارہ اور بارہ ذی الحجہ کو ادا کیا جاسکتا ہے…