(ایک میڈیکل کالج کی ایک سینئیر کی اپنی جونئیر کو نصیحت )
حجابین کمزور لڑکی؟؟
حقیقت میں کمزور لڑکیاں تو وہ ہوتی ہیں جو ہواؤں کے رخ پر اڑنے والے خس و خاشاک کی مانند ہر ہر رنگ میں رنگی جاتی ہوں ۔کمزور لڑکیاں تو وہ ہیں جو پانی کے بہاؤ پر بہنے والے حشرات الارض کی مانند معاشرے اور ٹرینڈ کے بہاؤ میں بہہ جاتی ہیں ۔
حجابین تو وہ بہادر لڑکیاں ہوتی ہیں جو جنت کے پتوں سے خود کو ڈھانپے ہواؤں کا رخ بدل کر رکھ دینے کا عزم رکھتی ہیں ۔ حجابین تو وہ لڑکیاں ہوتی ہیں جو دریاؤں کی روانی سے لڑنے اور اسکے بہاؤ کو پھیر دینے کی ہمت رکھتی ہیں ۔ معاشرہ جو کہے، لوگ جو کہیں، ٹرینڈ جو کہے، وہ صرف اللہ کی آیت کو تھام کر رکھتی ہیں ۔ وہ لڑکیاں جو صبغت اللہ کو دنیا کے ہر رنگ سے زیادہ محبوب رکھتی ہوں ۔
یہی وہ لڑکیاں ہیں جو اس قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں ۔
اللہ انہیں اور انکے عزم و ہمت کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین ثم آمین