حضرت ابو درداؓ کا خط حضرت سلمان فارسیؓ کے نام

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت ابو درداؓ کا خط حضرت سلمان فارسیؓ کے نام

حضرت ابو دردا ؓ کو معلوم ہوا کہ حضرت سلمان فارسی ؓ نے غلام خریدا ہے تو ان کو غصہ میں خط لکھا جس کا مضمون حسب ذیل ہے۔
" بھائی عبادت کے لیے خود کو فارغ کرو ،اس سے پہلے کہ تم پر کوئی ایسی مصیبت نازل ہو جس کی وجہ سے عبادت نہ کر سکو ، اپنے اس مومن بھائی کی دعوت کو غنیمت سمجھو جو آزمائش میں مبتلا ہے ( گویا کی اس کی حالت ہر ایک کو دعوت دے رہی ہے کہ اس حالت سے پہلے پہلے کچھ کر لو ) ، یتیم پر رحم کرو اس کے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیرو اپنے کھانے میں سے اس کو کھلاؤ اس سے تمہارا قلب نرم ہو گا اور حاجت پو ری ہو گی ۔ایک مرتبہ میرے سامنے ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے قلب کی سختی کی شکایت کی ۔ آپ نے یہی فرمایا کہ یتیم پر رحم کر اس کے سر پر محبت کا ہاتھ رکھ ،اس کو اپنے کھانے میں شریک کر اس سے تیرا قلب بھی نرم ہو گا اور حاجت بھی پو ری ہو گی ۔ بھائی مسجد کو اپنا گھر بناؤ ۔ رسول اللہ ﷺنے فرما یا ہے " مسجد متقیوں کا گھر ہے " ایسے لو گوں کے لیے اللہ نے راحت ، رحمت ، پل صراط سے آسانی کےساتھ گزرنے اورآگ سے نجات کی ذمہ داری لی ہے ۔
 
Top