حجاب پہنو

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حجاب پہنو
عبد اللہ شارق
برائیوں کی ہوا چلی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو
حدیث نبوی بھری پڑی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو

تمہیں ہی مریم تمہیں رقیہ ، ہو فاطمہ اور عائشہ بھی
تمھیں تو فیشن کی لت لگی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو

برائیوں کی ہوا چلی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو

چلی ہوائیں یہ کہتے کہتے سنو ذرا دختران خدیجہ
بہشت تیرے لئے سجی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو

برائیوں کی ہوا چلی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو

پھسل رہی ہو بہک رہی ہو، خلاف سنت ہےفعل تیرا
تماری عزت ہی قیمتی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو

برائیوں کی ہوا چلی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو

بہت گناہوں میں میں بھی ڈوبا ہوا ہوشارق خدا بچائے
مگر مری التجا یہی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو

برائیوں کی ہوا چلی ہے حجاب پہنو حجاب پہنو


 
Top