بعض ذکر اللہ ایسا ہوتا ہے کہ جس کو کراماً کاتبین نہیں سن سکتے وہ ذکر اس ذکر سے ستر گناہ مرتبہ میں اور فضیلت میں زیادہ ہے جس کو کراماً کاتبین سنتے ہیں یا وہ ذکر جس کو لوگ سنیں اس ذکر سے جس کو لوگ نہیں سنتے کم تر ہے اور پوشیدہ ذکر ستر گناہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ اس میں ریاء نہیں ہوتی، دکھلاوا نہیں ہوتا صرف خدا تعالیٰ وحدہٗ لاشریک سے تعلق ہوتا ہے اور وہی اس کے دل کو جانتا ہے کہ میرا بندہ ذاکر ہے یا غافل ہے۔ (قطب الارشاد)