محرم الحرام اور تاریخ انسانیت

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
طلوع اسلام سے قبل بھی تاریخِ انسانیت کے بے شمار واقعات محرم الحرام میں رونما ہوئے ۔ یہ واقعات محض اتفاقی یا حادثاتی نہ تھے۔ بلکہ قسام ِ ازل کا اٹل فیصلہ تھا جو ہونا تھا اور ہو کر رہا۔ ذیل میں چند اُن واقعات کا تذکرہ کرتے ہیں جو محرم الحرام میں ظہور پذیر ہوئے:
(۱) اس ماہ میں کائنات کی تخلیق ہوئی۔
(۲) حضرت آدم پیدا ہوئے۔
(۳) حضرت آدم کی توبہ قبول ہوئی۔
(۴) حضرت آدم کو خلافت کا تاج پہنایا گیا (انی جاعل فی الارض خلیفہ)
(۵) سیدنا ادریس کو درجات عالیہ عطا ہوئے۔
(۶) کشتی نوح وادی جودی پہ ٹھہری۔
(۷) سیدنا ابراہیم  کو منصب و مقام خلیل سے سرفراز فرمایا گیا۔
(۸) سیدنا یوسف صدیق اللہ کو جیل سے رہائی ملی۔
(۹) سیدنا یعقوب کی بینائی لوٹائی گئی۔
(۱۰) سیدنا یونس کو مچھلی کے پیٹ سے رہائی ملی۔
(۱۱) فرعون غرقِ نیل ہوا اور موسیٰ  کلیم اللہ کو کامیابی عطا ہوئی۔
(۱۲) سیدنا عیسیٰ کو آسمان پر زندہ اُٹھایا گیا۔
(۱۳) اس روز قیامت آئے گی۔
(۱۴) اسی ماہ یوم عاشورہ کو اہلِ مکہ خانہ کعبہ پر غلاف چڑھاتے تھے اور اس دن کو یوم الزینتہ کہتے تھے۔
(۱۵) اسی ماہ امام الانبیاء خاتم المعصومین سیدنا محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے چند سال قبل ابرہہ بیت اللہ پر حملہ کی نیت سے نکلا ۔ تو اللہ نے ابا بیلوں کا لشکر بھیج کر اسے تباہ و برباد کر دیا۔
 
Top