عرض کیا ہے

اثم اثری

وفقہ اللہ
رکن
کون تھی تم؟
پیر کی جوتی تھی تم
بوجھ تھی تم
ذلت کا باعث سمجھی جاتی تھی تم
زندہ دفن ہوتی تھی تم
کون ہو تم؟
سر کا تاج ہو تم
ذمہ داری ہو تم
عزت کا نشان ہو تم
محبت کی پہچان ہو تم
جنت کی سردار ہو تم

آج
تم ماں ہو تو جنت
بیٹی ہو تو رحمت
بیوی ہو تو محبت
بہن ہو تو عزت
کس نے دیا یہ مقام؟ تمھارے رب نے
کس نے دلایا یہ مقام؟ تمھارے نبی نے
کس کے ذریعے؟ اسلام کےذریعے
نہ تمھیں جہاد کا حکم
نہ تمھیں با جماعت نماز کا حکم
نہ تمھیں روزی کمانے کی فکر
نہ تمھیں زکوۃ ادا کرنے کی فکر
کیا حکم ہے تمھارے لیے؟
با پردہ رہو
اپنے آپ کو ڈھانپ کے رکھو
کہ تم قیمتی ہو
کہ تم اللہ کی رحمت ہو
کہ تم اسلام کی بیٹی ہو
کہ تم فاطمہ بنت محمد کی کنیز ہو
کہ تم عورت ہو
کہ تم عورت ہو
تم بچوں کو دودھ پلاو تو اجر
تم کھانا کھلاو تو اجر
تم شوہر کی تابع دار رہو تو اجر
تم رات جاگ کر گھر والوں کی دیکھ بال کرو تو اجر
تم خود سحری آدھی چھوڑ کر باقیوں کو کھلاو تو اجر
تم اپنے بھائی کا مان رکھو تو اجر
تم اپنے باپ کا فخر قائم رکھو تو اجر
تم ماں کی تربیت پر عمل کرو تو اجر۔۔۔۔
 
Top