عورت میں خوبیاں
عورت میں بہت سی خوبیاں ہیں جو مرد کو بھاتی ہیں اور جن سے مرد کو قلبی اطمینان اور سکون میسر ہوتا ہے اس لیے عورت کی ایک پہلو کی کمزوری کو سامنے رکھ کر اس کو مطعون نہ کرنا چاہئے ۔عورتیں عموماً جفا کش ،قناعت پسند شوہر پر جان چھڑکنے والی، بچوں کی پرورش پر نثار ، گھریلو معاملات کی بہتر منتظم اور وفا واخلا ص کی پیکر ہوتی ہیں ۔ کہا جا سکتا ہے کمزوری سے زیادہ پہلو خیر وبھلائی کے عورت میں پائے جاتے ہیں ۔ جدید تحقیق نے بھی اس کو ثابت کر دیا ہے۔
علامہ لومبروز لکھتے ہیں" حمل اور وضع حمل کی شدید تکلیف پر نظر کرو اور دیکھو کہ عورت دنیا میں کیسے کیسے آلام اور مصائب کی متحمل ہو سکتی ہے "
بلا شبہ یہ صنف نازک ہیں ان کے دل چھوٹے اورنازک ہو تے ہیں بات بات پر ہنسنے اور خوش ہو نے والی بھی ہیں اور ذرا سی خلاف طبیعت بات پر چراغ پا ہونا بھی جانتی ہیں اس لیے مرد کو عورت کی مجموعی حیثیت کا پاس کرتے ہوئے کوئی برتاؤ کرنا چاہئے (اسلام کا نظام عصمت وعفت)