حضرت لقمان کی آٹھ باتیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت لقمان نے فرمایا ہے کہ میں نے چار ہزار نبیوں کی خدمت میں حاضری دی ہے۔ اور ان پیغمبروں کے مقدس کلاموں میں سے آٹھ باتوں کو میں نے چن کر یاد کر لیا ہے، جو یہ ہیں:

  • (1)جب تم نماز پڑھو تو اپنے دل کی حفاظت کرو۔
  • (2)جب تم کھانا کھاؤ تو اپنے حلق کی حفاظت کرو۔
  • (3)جب تم کسی غیر کے مکان میں رہو تو اپنی آنکھوں کی حفاظت کرو۔
  • (4)جب تم لوگوں کی مجلس میں رہو تو اپنی زبان کی حفاظت رکھو۔
  • (5)اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ یاد رکھو۔
  • (6)اپنی موت کو ہمیشہ یاد کرتے رہا کرو۔
  • (7)اپنے احسانوں کو بھلادو۔
  • (8)دوسروں کے ظلم کو فراموش کردو

تفسیر روح البیان،ج7، ص 77، لقمان:12
 
Top