اسلامی معاشرے میں قانون کا احترام

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
الحمد للہ! ہم مسلمان ہیں، ہمارا مذہب اسلام ہے، اسلام اللہ جل جلالہٗ کا بنایا ہوا نظامِ زندگی ہے جس کی پابندی ہم پر فرض ہے۔ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے۔

قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

’’وَلَاتَعْثَوْا فِیْ الأرْضِ مُفْسِدِیْنَ‘‘ ۔۔۔۔
یعنی ’’اللہ کی زمین میں فساد پھیلانے والے مت ہو۔‘‘

اسلام نے مسلمانوں کو قانون کا احترام اور پابندی کرنے کی تاکید کی ہے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اسلامی معاشرے میں قانون کا کس قدر احترام کیا جاتا تھا، اس کی نہایت عمدہ مثال شراب کی حرمت کے سلسلے میں دیکھنے میں آئی ہے، جوں ہی شراب کی حرمت کا اعلان کرایا گیا، اسی وقت لوگوں نے شراب کے تمام برتن توڑ دیئے اور شراب مدینے کی گلیوں میں بہہ نکلی اور اسلامی معاشرہ شراب کی لعنت سے پاک ہوگیا اور یہی اللہ جل جلالہٗ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی اصل روح اور اسلام کا حقیقی مفہوم ہے-

کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

’’یٰأَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ وَلَاتُبْطِلُوْا أَعْمَالَکُمْ۔‘‘ (محمد:۳۳)
ترجمہ: ’’اے ایمان والو! اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو۔‘‘

چنانچہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اسلام کے اُصول واحکام اور اس کی روشنی میں بنائے ہوئے تمام قوانین وضوابط کی پوری پابندی اور کامل احترام کرے، اسی طرح ہم ایک اچھے شہری، اچھے اور سچے مسلمان بن سکتے ہیں۔
 
Top