مسلمان خاتون کی دی ہوئی امان

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم سے ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ انہوں نے فتح مکہ کے روز ایک مشرک کو پناہ دی تھی۔
پھر وہ نبی کریمﷺ کی خدمت میں آئیں اور یہ واقعہ بیان کیا
تو آپ ﷺنے ان سے فرمایا:
ہم نے پناہ دی اسے جس کو تو نے پناہ دی۔
ہم نے امان دی اسے جس کو تو نے امان دی۔


حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (دور رسالت میں) عورت کسی کو مومنوں سے پناہ دے دیتی تو وہ جائز اور قبول ہوا کرتی تھی (مسلمان اسے قتل نہ کرسکتے تھے)
ابو داؤد 2764​
 
Top