ان لڑکیوں کے علاوہ جہاں تم چاہونکاح کرلو

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکا ح کا بیان ۔ حدیث 58

نکاح کی ترغیب کا بیان۔۔۔۔۔۔ کیوں کہ فرمان الہٰی ہے فانکحوا ماطاب لکم من النساء اس پر سند ہے۔




علی، حسان بن ابراہیم، یونس بن یزید، زہری کہتے ہیں مجھ سے عروہ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے (وَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِي الْيَتٰمٰى فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَا ءِ الخ)4۔النساء: 3)
کی تفسیر دریافت کی تو انہوں نے جواب میں فرمایا بھانجے! کوئی یتیم لڑکی جو ولی کے پاس ہو (اگر) اس کا مال اور جمال اچھا معلوم ہو اور وہ یہ چاہے کہ میں اس لڑکی سے تھوڑی رقم میں خو نکاح کرلوں تو سنو! اس مسئلے میں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے منع کردیا ہے اور آیت مذکورہ میں فرمایا کہ اگر تم انصاف کرسکو تو ان سے نکاح کرلو اور ان کا پورا پورا مہر مقرر کرو، ورنہ ان لڑکیوں کے علاوہ جہاں تم چاہونکاح کرلو۔


راوی:
علی , حسان بن ابراہیم , یونس بن یزید , زہری
 
Top