رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نام لیوا معنوی اولاد

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نام لیوا معنوی اولاد​

تو ان پڑھ ہے اور حروف کتاب سے نا آشنا ، لیکن تیری عظمت کی گواہی دینے والے وہ ہو ں گے ، جنھیں ناز اپنے علم و فضل پر اور دعویٰ اپنے کمالِ فن کا ہو گا ، کچھ لوگ تیرے اقوال وملفوظات کی جمع وتحقیق اور ان کی شرح وتفسیر میں اپنی عمریں بسر کردیں گے اور ''بخاری ومسلم ''ابن حجر وابن جوزی کی طرح محدثین کے گروہ میں محشور ہونا اپنے لئے باعثِ فخر سمجھیں گے ،ایک گروہ تیرے بتائے ہو ئے احکام کی چانچ پڑتال ،اور ان سے استنباط جزئیات کی خاطر اپنی زندگی وقف کر دے گا اور ابو حنیفہ وشافعی ، مالک وابو یوسف ، نخعی ومزنی کے مثل افتاء وتفقہ کو اپنے لئے باعثِ سعادت خیال کرے گا .ایک جماعت تیری باطنی تعلیمات کی دلدادہ ہو کر راہِ سلوک ومجاہدہ میں پڑ جا ئے گی اور کتنے ہی جنید وشبلی ،جیلانی واجمیری تیرے ہی مشعل سے اپنے اپنے چراغ نسلا بعد نسل جلاتے رہیں گے . رومی وسعدی ، حافظ وسنائی ،اکبر واقبال اپنے شاعرانہ کمالات کو تیری غلامی پر نثار کردیں گے .ابو حامد غزالی ،اور ولی اللہ دہلوی اپنی سر بلندی تیرے ہی بتلائے حقائق اور اسرار کی تشریح وترجمانی میں سمجھیں گے .اور رازی وطوسی ،فارابی وابن سینا کو عقل ودلیل کے طوفان میں اگر کہیں پناہ ملے گی ، تو تیرے ہی دامن کے سایہ میں ! حدیث ، اصول ،فقہ ،سلوک ، تصوف کلام ، کتنے ہی فن مخصوص تیرے ہی سلسلہ کی خدمت کے لئے عالم وجود میں آئیں گے اور علوم وفنون کے کتنے علمبردار ، ہر ملک اور ہر قوم اور ہر زمانہ میں اپنی تحقیق وکاوش کو تیری خدمت کے لئے وقف رکھیں گے ! برلن اور پیرس اور لندن تیرے دین کے دشمنوں کے پایہ تخت ہوں گے ، لیکن تیرا نام ، ہمارے نام کے ساتھ ان شہروں میں بھی ہر روز اور ہر روز بھی پانچ پانچ وقت ، بلند ہوتا رہے گا، اور ہمارے عطاء کوثر کی شہادت بہم پہو نچاتا رہے گا
.(ذکر رسول مردوں کی مسیحائی)
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
12932306647.gif
 
Top