حضور صلی الله عليه وسلم کی نصیحتیں

عبدالمطلب اکاخیل

وفقہ اللہ
رکن
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حضرت عبادہ رضی الله تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب حضور صلی الله عليه وسلم نے سات نصیحتیں کی ہیں۔ جن میں سے چار یہ ہیں۔
(1)اوّل یہ کہ الله تعالیٰ کا شریک کسی کو نہ بناؤ۔ چاہے تمہارے ٹُکڑے ٹُکڑے کر دئیے جائیں یا تم جَلا دئیے جاؤ یا تُم سولی چڑھا دئیے جاؤ۔

(2)دوسری یہ کہ جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑو۔ جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے وہ مذہب سے نکل جاتا ہے۔

(3)تیسری یہ کہ الله تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرو۔ کیونکہ نافرمانی سے حق تعالیٰ ناراض ہوجاتے ہیں۔

(4)چوتھی یہ کہ شراب نہ پئیو کیونکہ شراب ساری خطاؤں کی جَڑ ہے۔ (رواہ الطبرانی)

والله اعلم بالصواب

دعاؤں کا محتاج
عبدالمطلب اکاخیل
 
Top