ازواجِ مطہرات ”اہلِ بیت “ہیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ازواجِ مطہرات ”اہلِ بیت “ہیں
عربی زبان اور عربی محاورات سے واقفیت رکھنے والا ہر شخص جانتا ہے کہ عربی میں ”اہل بیت“ کے لفظ کا اولین مصداق بیوی ہوتی ہے ۔
اسی طرح فارسی میں ”اہل خانہ“اور اردو میں ”گھر والی“بھی بیوی کو کہا جاتا ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ ”اہل بیت “کا اولین مصداق آپ کی بیویاں ہیں ۔

خدیجہ بنت خوید رضی اللہ عنہا
سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
عائشہ بنت صدیق رضی اللہ عنہا
حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا
زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا-
ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہا
ام حبیبہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا
ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا
صفیہ بنت حیی بن اخطب رضی اللہ عنہا

میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا

البتہ یہ بھی یاد رہے کہ جب یہ آیت تطہیرنازل ہوئی
تو آپ نے حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ‘حضرت علی رضی اللہ عنہہ اور حضرات حسنین ؓ کو اپنے ساتھ ایک کملی میں لے کر فرمایا:
”اے اللہ ! یہ بھی میر ے ”اہل بیت“ ہیں ان سے بھی ہر طرح کی برائی اور گندگی کو دور فرما دے اور ان کو مکمل طور سے پاک صاف فرما دے“۔
نبی کریم کی اس دعا کے نتیجے میں اس آیت اور اہل بیت کے مصداق میں ازواج النبی کے ساتھ یہ پاکیزہ ہستیاں بھی شامل ہو گئیں۔

ان شخصیات کے علاوہ اہل بیت میں آپکی اولاد بھی شامل ہے
جن میں آپ کی باقی تین بیٹیاں

سیدہ زینب رضی اللہ تعالی عنھا ، حضرت سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا قابل ذکر ہیں ۔
 
Top