سفیر ِ اسلام حضرت علاء بن الحضرمی رضی اللہ عنہ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت علاء بن الحضرمی رضی اللہ عنہ کا شمار بھی سفیر صحابۂ کرام میں ہوتا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے آپ کو معرکۂ جعرانہ سے واپس آکر بحرین کے حکمران منذر بن ساوی العبدی کی طرف سفیر بناکر بھیجا تھا۔ آپ نے ۸ ہجری میں فتح مکہ سے پہلے اسلام قبول کیا۔ آپ پہلے جرنیل ہیں جنہوں نے سمندر کے ذریعے سفر کیا۔ آپ جلیل القدر صحابی، ایک روشن دماغ سفیر، ایک تجربہ کا رمنتظم، فاتح جرنیل ، محدث اورفقیہ کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ۔ (سلطنتِ مدینہ کے سفیر صحابہ) آپ نے سفار ت کے فرائض انتہائی کامیابی کے ساتھ اس خوبی سے انجام دیے کہ بحرین میں ایک قطرہ خون بہائے بغیر پر امن طریقے سے پورے بحرین کو اپنے زیرِ نگیں کرلیا۔ (جوامع السیرۃ)آپ کی دعوت پر بحرین کے تمام عرب مسلمان ہوگئے تھے۔ یہاں تک کہ بحرین کا حاکم منذر بن ساوی بھی دائرۂ اسلام میں داخل ہوگیا تھا۔ (الکامل فی التا ریخ)آپ کا انتقال بحرین سے بصرہ جاتے ہوئے لیاس کے مقام پر ہواجہاں آپ کو غسل دینے کے لیے پانی میسر نہیں تھا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے بارش نازل فرمائی، اس طرح آپ کو بارش کے پانی سے غسل دیا گیا۔
 
Top