سفیرِ اسلام حضرت حارث بن عمیر الازدی رضی اللہ عنہ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت حارث بن عمیر الازدی رضی اللہ عنہ ایک سفیر صحابی تھے جنہیں آقا کریم ﷺ نے شاہِ بصریٰ کی جانب اسلام کا پیغام لے کر بھیجا تھا ۔
آپ کا شمار بڑے فصیح و بلیغ صحابۂ کرام میں ہوتا ہے۔ آپ نے فتح مکہ سے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔
آپ حسنِ اخلاق سے آراستہ، صابر و شاکر، صداقت کے خوگر، حسین و جمیل اور بارعب شخصیت کے مالک تھے۔
آپ بحیثیتِ سفیر خدمات انجام نہیں دے سکے کیونکہ آپ کو ملکِ شام کی جانب جاتے ہوئے مؤتہ کے مقام پر شرحبیل بن عمرو الغسانی نے باندھ کر آپ کی گردن اڑا کر شہید کردیا تھا۔

آپ پہلے سفیر اور واحد سفیر تھے جنہیں شہید کیا گیا تھا۔ آپ کے علاوہ کوئی سفیر قتل نہیں ہوا تھا۔
 
Top