سفیر ِ اسلام حضرت جریر بن عبد اللہ الجلبی رضی اللہ عنہ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت جریر بن عبد اللہ الجلبی رضی اللہ عنہ ایک بہادر اور باصلاحیت صحابی تھے۔ رسو ل اللہ ﷺ نے آپ کو ۱۱ ہجری میں یمن کے سردار ذوالکلاع کی طرف سفیر بنا کر بھیجا تھا ۔ آپ نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مسلمانوں کے لشکر کی قیادت کرتے ہوئے ذی الخلصہ کے صنم کدہ کو جلا کر رسول اللہ ﷺکو خوش کیا تھا اور آپ ﷺ نے پو رے لشکر کے لیے خیر و برکت کی دعا فرمائی تھی ۔(الکامل فی التاریخ) جنگِ حیرہ کے موقع پر جب مسلمان ہزیمت کا شکار ہورہے تھے تو آپ نے ایسا جنگی کردار ادا کیا جس سے جنگ کا پانسہ پلٹ گیا تھا اور مجاہدین آپ کی جرأت ، شجاعت اورشمشیر زنی کو دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے۔ اسی طرح جنگِ یرموک کی کامیابی میں آپ کے ماہرانہ جنگی مشوروں کا بہت بڑا حصہ ہے۔ آپ کی جنگی اور انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں آپ کو دربارِ خلافت کی جانب سے اہم عہدوں پر فائز کیا گیا تھا۔ آپ نے ۵۴ھ میں قر قیسیاء کے مقام پر اپنی اقامت گاہ میں وفات پائی۔
 
Top