طلاق رجعی

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
طلاق رجعی:

باب طلاق میں طلاق جو اقسام بیان کی گئی ہیں ان میں سے ایک طلاقِ رجعی ہے۔ طلاقِ رجعی اس طلاق کو کہتے ہیں جس میں طلاق دینے کے بعد شوہر کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ عدت ختم ہونے سے پہلے زوجہ کی طرف رجوع کر لے۔

طلاق رجعی کی صورت اور مثال یہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو طلاق کےصریح الفاظ سے طلاق دے، مثلا کہے کہ "تجھے طلاق ہے" یا اسی کے ہم معنی الفاظ میں سے کوئی لفظ کہے یعنی تجھے چھوڑدیا۔

طلاق رجعی کے احکام:

طلاقِ رجعی سے متعلق مختلف مسائل فقہاء کرام نے ذکر کیے ہیں جن میں سے چند اہم مسائل درج ذیل ہیں:

  • وہ خاتون جسے طلاقِ رجعی دی گئی ہے وہ عدت ختم ہونے سے پہلے تک حکمِ زوجہ میں باقی رہتی ہے۔ اس لیے عدت کے دوران خاتون پر زوجیت کے تمام احکام جاری ہوں گے سوائے ان احکام کے جنہیں استثناء کیا گیا ہے۔
  • جب تک عدت کی مدت ختم نہیں ہو جاتی خاتون کا نان نفقہ شوہر پر واجب ہے۔
  • عدت کے دوران خاتون کسی دوسرے مرد سے نکاح نہیں کر سکتی کیونکہ وہ عدت ختم ہونے سے پہلے تک پہلے شوہر کی زوجیت کے حکم میں ہے۔
  • عدتِ طلاق میں خاتون اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں جا سکتی۔
  • اگر شوہر عدت میں بیٹھی زوجہ سے نزدیکی یا قربت کر کے رجوع کرنا چاہے تو عدت ختم ہونے سے پہلے شوہر کے لیے اس طرح سے رجوع کرنا جائز ہے۔
  • اگر عدتِ طلاق میں شوہر یا زوجہ مر جائیں تو چونکہ وہ زوجیت کے حکم میں ہوتے ہیں اس لیے ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں۔
  • عدت میں اگر شوہر یا زوجہ کا انتقال ہو جائے تو دونوں ایک دوسرے سے میراث لے سکتے ہیں۔
  • بعض فقہاء نے تصریح کی ہے کہ دورانِ عدت خاتون کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے شوہر کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے زینت و بناؤ سنگھار کرے۔
  • اگر عدت کے دوران خاتون زنا کی مرتکب ہو تو یہ زنا محصنہ کہلائے گا اور اس پر حد جاری ہو گی۔
  • اگر شوہر عدتِ طلاق میں بیٹھی اپنی زوجہ کی طرف رجوع کرنا چاہے تو بعض امور کی انجام دہی جائز نہیں ہے، مثلا طلاق یافتہ زوجہ کو دورانِ عدت رجوع کی نیت کے بغیر نزدیکی اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ امور تب جائز ہیں جب شوہر قصدِ رجوع رکھتا ہو۔
رجوع کرنے کا طریقہ:

طلاقِ رجعی کی عدت کے دوران اگر شوہر اپنی زوجہ کی طرف رجوع کرنا چاہے تو ہر اس طریقے سے رجوع کر سکتا ہے جسے عرف عام میں رجوع کرنا کہتے ہیں، مثلا کوئی ایسا حرف بولے جس سے رجوع کرنا ثابت ہو، یا کوئی ایسا کام کرے جو رجوع کر دلالت کرے، جیسے خاتون کو لمس کرنا وغیرہ۔ پس ایسا کام انجام دے جس سے خاتون سمجھ لے کہ شوہر نے رجوع کر لیا ہے۔
 
Top