طلاق مغلظہ:
طلاق مغلظہ سے مراد مرد کا اپنی بیوی کو ایک ہی نشست میں تین طلاقیں دے دینا۔
جب طلاقوں کا عدد تین تک پہنچ جائے تو اسے طلاق مغلظہ کہتے ہیں۔ مثلا بیوی کو تین طلاقیں الگ الگ دیدی، یا ایک ساتھ دیدی، نیز ایک ساتھ تین طلاقیں دینے میں اگرچہ گناہ ہے تاہم اس طرح طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جائے گی۔ تین طلاق بینونت(جدائی) کی قسم اکبر یعنی بینونت کبری ہیں اور اس وجہ سے اسے مغلظہ کہاجاتاہے۔ جس کے بعدمردکودوبارہ نکاح یا رجوع کاحق نہیں رہتا۔ البتہ اگر عورت تین طلاق کے بعد عدت گزارکرکسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اوروہ دوسراشخص حقوق زوجیت کی ادائیگی کے بعد اپنی مرضی سے اسے طلاق دے یا اس مرد کا انتقال ہو جائے توعورت عدت کے بعد پہلے شوہرسے نکاح کرسکتی ہے۔