

اراکین الغزالی کو، اور اہل ایمان کو رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو

بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشش پہ آتا ہے جب امت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہ گاروں کو رمضان دیتا ہے

چشم بار ہو کہ مہمان آ گیا
دامن میں الہی تحفہ ذیشان آ گیا
بخشش بھی، مغفرت بھی،جہنم سے بھی نجات
دست طلب بڑھاؤ کہ رمضان آگیا

وہ سحری کی ٹھنڈک
وہ افطار کی رونق
وہ آسمان کا نور
وہ تاروں کی چمک
وہ مسجدوں کا سنورنا
وہ میناروں کا چمکنا
وہ مسلمانوں کی دھوم
وہ فرشتوں کا ہجوم
اسی کا نام تو ہے رمضان

سکون ڈھونڈتا پھرتا تھا میں بہاروں میں
حسین وادیوں میں ، سرمئی نظاروں میں
میں اس تلاش میں جا پہنچا چاند تاروں میں
مگر یہ مجھے ملا قرآن کے تیس پاروں میں

دعا ہے اللہ پاک اس رمضان المبارک کو ہمارے لیے باعث برکت فرمائے،اور اس رمضان کو گزشتہ رمضان سے ممتاز کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
دعاؤں میں ہم سب کو(الغزالی فورم ،اور اس سے وابستہ تمام ساتھیوں کو) بلکہ پوری اُمت مسلمہ کو یاد رکھیے گا۔
