قضاء کا تعارف

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
قضاء کا تعارف

1) قضاء کی لغوی تعریف:

لغت میں قضاء سے مراد فیصلہ کرنا، واضح کرنا اور کسی معاملہ کو طے کرنا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے

قضی یقضی قضاء فھو قاض اذا حکم و فصل

قاضی سے مراد سے فیصلہ کرنے والا ہے جبکہ وہ فیصلہ کرے یا کوئی معاملہ طے کر دے

قاضی کو جو امور سونپے جاتے ہیں وہ ان کے بارے میں فیصلہ کرتا ہے۔ قضاء کے لفظ سے کئی معنی مراد لیے جاتے ہیں ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں

  • کسی چیز کو واجب کرنا۔
  • کسی چیز کو مکمل کر دینا کہ کمال تک پہنچا دینا۔
  • قضاء سے مراد کسی کام کو کسی کے سپرد کرنا بھی ہے۔
  • قضاء سے مراد خلق اور تقدیر بھی ہے۔
  • قضاء سے مراد عمل بھی ہے۔
  • قضاء سے مراد ادا کرنا بھی ہے۔
2) قضاء کی اصطلاحی تعریف:

شرعی اصطلاح میں بھی قضاء کی مختلف تعریفیں ہیں۔ مثال کے طور پر

1: قضاء جھگڑوں اور تنازعات کو نمٹانے کا نام ہے۔

2: قضاء حکم شرعی کو نافذ کرنے کا نام ہے۔

3: قضاء دو جھگڑوں یا دو سے زیادہ کے درمیان ﷲ کے حکم کے مطابق فیصلہ کرنے کا نام ہے۔

4: ایک خاص اسلوب سے تنازعات اور جھگڑوں کو طے کر دینا قضاء ہے۔

5: قضاء وہ لازمی فیصلہ ہے جو ولایت عامہ کے طرف سے صادر کیا گیا ہو۔

3) مختلف تعریفوں میں اختلاف کی نوعیت:

قضاء کی یہ مختلف تعریفیں بظاہر ایک دوسرے سے مختلف نظر آتی ہیں لیکن در حقیقت ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ان میں سے ہر تعریف قضاء (اسلامی عدالتی نظام) کے مختلف پہلوؤں کو واضح کر رہی ہے۔ ایک تعریف میں قضاء کے کچھ عناصر کی وضاحت کی گئی ہے۔ اور دوسری میں دوسرے عناصر کی۔ مثال کے طور پر پہلی تعریف میں جھگڑوں اور تنازعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ جب کہ دوسرے عناصر مخفی ہیں۔ جب کہ جھگڑوں اور تنازعات کے ساتھ دوسرے عناصر کا وجود ضروری ہے اور ان کے درمیان فیصلہ اسی حکم کے مطابق ہو گا جو کہ اسلامی قانون ہے اور اس عنصر کا ذکر واضح طور پر تیسری تعریف میں کیا گیا ہے۔ اس لیے بظاہر ان تعریفوں میں نظر آنے والا اختلاف حقیقت میں قضاء کے مختف عناصر کی وضاحت کرتا ہے اور یہ سب عناصر قضاء کی تعریف میں شامل ہیں۔

4) قضاء کی متفقہ تعریف:

مختلف تعریفوں کی روشنی میں قضاء کی متفہ تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ

قضاء اضطلاح میں مخصوص طریقہ سے اسلامی قانون کے مطابق تنازعات اور جھگڑوں کا فیصلہ کرنا ہے۔

مخصوص طریقہ سے مراد یہ ہے کہ کیسے قاضی کے ہاں دعوی دائر کیا جائے؟ اور کون سے قواعد ہیں جن کا مقدمے کی سماعت کے دوران قاضی پابند ہوتا ہے؟ مدعی علیہ کس طرح اپنے دعوی کو ثابت کرتا ہے؟ ملزم کیسے اپنا دفاع کر سکتا ہے؟ اور کن شواہد کی بناء پر قاضی فیصلے پر پہنچتا ہے؟ یہی وہ احکام ہیں جن کو اسلامی قانون کہا جاتا ہے۔
 
Top