بچو! محبت بھیلاؤ اور خوبصورت لمحات گزارو

  • موضوع کا آغاز کرنے والا قاسمی
  • تاریخ آغاز
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
محبت ایک لافانی جذبہ ہے ۔جس میں دنیا کے قائم ودائم رہنے کا راز پنہاں ہے۔
اگر دنیا سے محبت ختم ہو جائے تو پھر ‘‘نفرت‘‘ کے کا نٹے ‘‘انسانیت کا دامن‘‘ تار تار کر دیں۔اور ہر طرف آہوں ،سسکیوں کی باز گشت سنائی دینے لگے ۔
محبت عظیم ہے اور جن دلوں میں انسانیت کی محبت ہو تی ہے وہ بھی عظیم ہو تے ہیں اور مر کر بھی وہ لوگ امَر ہو تے ہیں۔

محبت خدا سے ہو یا اس کے بندوں سے ہو عظیم ہے ۔اس لئے ہر طرف محبت کے پھول بکھیرو تاکہ نفرت کا کانٹا دامن تک پہنچ نہ پائیں۔

خوبصورت لمحے
ہر وہ لمحہ خوبصورت ہے جس کی تا ثیر ضائع نہ ہو ۔جس طرح بعض لوگ زندگی پر اثر انداز ہو تے ہیں ،اس پر خراشیں ڈال دیتے ہیں یا اپنا کو ئی نقش چھوڑ جا تے ہیں ان کی ایک پہچان ہو تی ہے۔
زندہ لمحے خوبصورت ہو تے ہیں۔وہ دکھ کے ہوں یا خوشی کے ،امیدوں کے ہوں یا مایوسی کے ان کی اپنی شناخت ہو تی ہے۔
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
اگر دنیا سے محبت ختم ہو جائے تو پھر ‘‘نفرت‘‘ کے کا نٹے ‘‘انسانیت کا دامن‘‘ تار تار کر دیں۔

أحسنت و جزاك الرحمن الجنه
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
زندہ لمحے خوبصورت ہو تے ہیں۔وہ دکھ کے ہوں یا خوشی کے ،امیدوں کے ہوں یا مایوسی کے ان کی اپنی شناخت ہو تی ہے۔

جزاک اللہ ۔ ۔ ۔ ۔بہت مفید پوسٹ ہے
 
Top