حضرت مولانا نثار احمد صاحب مظاہری استاذ حدیث جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور قدیم وبانی دار العلوم الخیریہ سندر پور شب 1:30بجے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ،پچھلے پندرہ 15 سالوں سے حضرت والا ماہ رمضان میں تفسیر قرآن کیلئے شہر بنگلور تشریف لاتے تھے راجاجی نگر ،مسجد معظم بی ٹی ایم لے اوٹ ،مسجد امین منہاج نگر ،مسجد رحمانیہ منہاج نگر ، ان مساجد میں بعد نماز تراویح تفسیر فرما چکے ہیں ، امسال رمضان میں مسجد رحمانیہ منہاج نگر میں تشریف لائے تھے 20 رمضان کو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بنگلور سے سیدھے باترا ھسپتال دہلی منتقل ہوئے، تقریبا ایک مہینہ اڈمٹ رہنے کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے اللہ تعالی حضرت والا کے درجات کو بلند فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ،فقط
محمد طاہر قاسمی بنگلور
محمد طاہر قاسمی بنگلور