غصہ کے وقت نفس قابو میں رکھنا

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تم لوگ پہلوان کسے شمار کرتے ہو؟
لوگوں نے عرض کیا اسے جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
نہیں بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھتا ہو
سنن ابوداود 4779
 
Top