محمد فہیم کا تعارف

fahimish

محمد فہیم
رکن
السلام علیکم۔
ایک احساس ہے جو بہت دیر سے اجاگر ہوا۔ زندگی کے بھر پور سال دنیاوی علوم سیکھنے میں گزارے۔ آسٹریلیا سے حیاتیاتی علوم میں پی ایچ ڈی کی۔ اور اب ایک جامعہ میں درس و تدریس و تحقیقی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
ایک مبتدی اور نووارد کی حیثیت سے میرا سوال ہی حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے منسوب حوالہ جات سے متعلق ہے۔ جو آجکل مختلف فورم پر پڑھنے کو ملا۔۔ کہیں پر تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ یہی وجہ تھی کی مختلف فورم پر رجسٹر ہوا اور تلاش کر تے کرتے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے منسوب اس پوسٹ کی تلاش میں ایک کتاب ملی۔۔ نفخ الطیب ۔۔ جلددوم۔ احمد بن محمد المقری التلمسانی کی لکھی ہوئی
صفحہ 698 اور 699 پر لکھی عبارت کا ترجمہ ڈھونڈ کر کسی عالم فاضل سے پوچھنا پڑے گا۔ یا ہوسکتا ہے یہاں پر کوئی تسلی بخش جواب مل جائے۔۔ جزاکم اللہ۔
 
fahimish

محمد فہیم
رکن
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔

سوال تمہید میں پوشیدہ ہے۔ حسن بصری رحمہ اللہ سے متعلق ایک روایت ہے جس کا تعلق انسان اور کتے کے اوصاف سے ہے۔
اب درجہ ذیل عبارت میں پورا سوال مل جائے گا۔

ایک مبتدی اور نووارد کی حیثیت سے میرا سوال ہی حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے منسوب حوالہ جات سے متعلق ہے۔ جو آجکل مختلف فورم پر پڑھنے کو ملا۔۔ کہیں پر تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ یہی وجہ تھی کی مختلف فورم پر رجسٹر ہوا اور تلاش کر تے کرتے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے منسوب اس پوسٹ کی تلاش میں ایک کتاب ملی۔۔ نفخ الطیب ۔۔ جلددوم۔ احمد بن محمد المقری التلمسانی کی لکھی ہوئی
صفحہ 698 اور 699 پر لکھی عبارت کا ترجمہ ڈھونڈ کر کسی عالم فاضل سے پوچھنا پڑے گا۔
 
Top