آمنہ آمنہ تیرا لال آگیا ۔
تیرا لال آگیا باکمال آگیا ۔
جس کی کوئی نہیں مثل دونوں جہاں ۔
جس کا ثانی نہیں کوئی کون و مکاں۔
جس کا چاروں طرف نور ہی نور ہے ۔
تیرا لال آگیا بے مثال آگیا ۔
آۓ جب مصطفٰیﷺ نور پھیلا گیا۔
قیصر و کسرٰی سب کو ہلایا گیا۔
بت کدوں سے یہ آنے لگی تھی صدا۔
بالیقیں ہم پہ اب ہے زوال آگیا۔
معجزہ چاند کا سب نے ہے سن رکھا۔
رحمتوں کا سراپا مرا مصطفٰیﷺ۔
جب کرے اک اشارہ حبیبِ خداﷺ۔
دیکھوں ٹکڑوں میں بٹ کر ہلال آگیا۔
مصطفٰیﷺ کی دعاؤں کا دیکھو ثمر۔
دینِ اسلام میں آگۓ ہیں عمر۔
بوجہل بولہب دیکھتے رہ گئے۔
مشرکوں کے دلوں پہ ملال آگیا۔
ان کی مدحت سے قاصر ہے میرا قلم۔
جو لکھا بس انھی کا ہے رحم و کرم۔
ان کا راقم خدا خود ثناخواں بنا۔
آمنہ کا حسیں دیکھو بال آگیا۔
از۔ راقم!
تیرا لال آگیا باکمال آگیا ۔
جس کی کوئی نہیں مثل دونوں جہاں ۔
جس کا ثانی نہیں کوئی کون و مکاں۔
جس کا چاروں طرف نور ہی نور ہے ۔
تیرا لال آگیا بے مثال آگیا ۔
آۓ جب مصطفٰیﷺ نور پھیلا گیا۔
قیصر و کسرٰی سب کو ہلایا گیا۔
بت کدوں سے یہ آنے لگی تھی صدا۔
بالیقیں ہم پہ اب ہے زوال آگیا۔
معجزہ چاند کا سب نے ہے سن رکھا۔
رحمتوں کا سراپا مرا مصطفٰیﷺ۔
جب کرے اک اشارہ حبیبِ خداﷺ۔
دیکھوں ٹکڑوں میں بٹ کر ہلال آگیا۔
مصطفٰیﷺ کی دعاؤں کا دیکھو ثمر۔
دینِ اسلام میں آگۓ ہیں عمر۔
بوجہل بولہب دیکھتے رہ گئے۔
مشرکوں کے دلوں پہ ملال آگیا۔
ان کی مدحت سے قاصر ہے میرا قلم۔
جو لکھا بس انھی کا ہے رحم و کرم۔
ان کا راقم خدا خود ثناخواں بنا۔
آمنہ کا حسیں دیکھو بال آگیا۔
از۔ راقم!