السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ ہمارے فورم کے معزز رکن جناب محترم و مکرم جناب ایم راقم صاحب نے شاعری کورس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الحمداللہ اس اعلان کو معزز اراکین کی جانب سے سراہا گیا اور اس کورس میں بھرپور شرکت کا اعادہ بھی کیا اور معزز اراکین نے اپنی حاضری یقینی بنانے کا ارادہ کیا
محترم ایم راقم صاحب نے تعارفی کلمات آپ کے سامنے پیش فرمادیے ان شاءاللہ عز وجل جلد باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جارہاہے
جسمیں ان شاءاللہ آپ شاعری سیکھ سکیں گے اور اپنے افکار،خیالات شاعری کی صورت میں لوگوں کے سامنے پیش کر سکیں گے۔
دوران کلاس شاعری سے متعلق کوئی سوال یا اشکال ہو تو بلا جھجھک آپ پوچھ سکتے ہیں ان شاءاللہ آپ کا اشکال دور کیا جائے گا۔
چلیں پھر تیار ہوجائیں ، کمر بستہ ہوجائیں ، کاپی پنسل اٹھائیں اپنا بیگ سنبھالیں اور الغزالی یونیورسٹی کی شاعری کلاس کا رخ کریں جہاں آپ کو شاعری سے متعلق بتایا اور سمجھایا جائے گا۔
قوانین برائے شاعری
کوشش کریں دوران سبق تمام طلباء حاضر ہوں۔
اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔
بطور مشق رکن جو شاعری لکھے گا وہ درج ذیل چیزوں کا خیال رکھے گا
کسی رکن کو فضول شاعری کی اجازت نہ ہوگی۔
شاعری با مقصد ہوگی جسمیں تعلیم و تعلم کا عنصر ہو
شاعری وہ ہوگی جو با معنی ہو شاعری وہ نہ ہو جس کا نہ سر ہو نہ پیر ہو
شاعری اپنی خود کی تخلیق کردہ ہونی چاہئیے کاپی پیسٹ یا کسی اور شاعر کی تخلیق والی شاعری قابل قبول نہ ہوگی
شاعری اسلام،قرآن،صحابہ اور اصلاح کی غرض سے ہونی چاہئیے بصورت دیگر پوسٹ ڈیلیٹ کی جا سکتی ہے۔
شاعری کلاس میں شاعری سے متعلق سوال و جواب کے علاوہ ہر قسم کی گفتگو پر ممانعت ہوگی۔
امید کرتاہوں آپ ان قوانین کی پابندی فرمائیں گے اور ان شاءاللہ اس کورس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا اور آپ کی طرف سے ہمیں اچھی اور معیاری و با مقصد شاعری پڑھنے کو ملے گا۔جزاک اللہ