سچے موتی!

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
‏عزت اور تعریف مانگی نہیں، کمائی جاتی ہے ۔

‏غیر ضروری لوگ اور غیر ضروری تنقید نظر انداز کرنے کی عادت ڈال لیں، زندگی میں سکون ہی سکون ہوگا۔

زندگی کا تجربہ ہے کہ شک یا بد گمانی سے خَراب ہونے والے رشتے قسموں اور گواہیوں سے ٹھیک نہیں ہوتے۔

جب اللہ تعالی تمہاری زبان پر دُعائیں جاری کروا دے، تو سمجھ لو کہ وہ تمہیں عطا کرنا چاہتا ہے۔

جسے اُس کے اعمال پیچھے ہٹا دیں، اُسے اُس کا حسب نسب بھی آگے نہیں بڑھا سکتا۔

کچھ لوگوں سے عقیدت اور محبت کا ایسا رشتہ ہوتا ہے کہ ہم چاہتے ہوئے بھی انھیں اپنی دعاؤں سے نہیں نکال سکتے۔

گرتے گرتے سنبھل جانا، دُکھ میں اچانک خوشی پالینا اِس بات کی گواہی ہے کہ الله نے ہمیں تھاما ہوا ہے۔

لوگوں کی خوشیوں میں شامل ہو نہ ہو، غموں میں ضرور شامل رہا کرو۔

منہ میں زبان تو سبھی رکھتے ہیں مگر کمال وہ کرتے ہیں جو اسے سنبھال کر رکھتے ہیں۔

جو شخص سجدوں میں روتا ہے اسے تقدیر پر رونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
 
Last edited:

فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
کچھ لوگوں سے عقیدت اور محبت کا ایسا رشتہ ہوتا ہے کہ ہم چاہتے ہوئے بھی انھیں اپنی دعاؤں سے نہیں نکال سکتے۔
کچھ لوگوں سے عقیدت اور محبت کا ایسا رشتہ ہوتا ہے کہ ہم چاہتے ہوئے بھی انھیں اپنی دعاؤں سے نہیں نکال سکتے۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
سُنو !یہ جو تم ہو ناں،بہت قیمتی ہو ،نازک آبگینہ ہو، رنگِ کائنات ہو، سیپ میں بند موتی ہو،شرم وحیا کا پیکر ہو، ماں باپ کی آنکھوں کا نور ہو، بھائیوں کے دل کا سرور ہو۔ سنو !وہ جو خالقِ کائنات ہے، اس نے تمہیں وقار بخشا ، بہت ہی خاص بنایا ہے۔ اسی لیے تو تمہیں مستور رہنے کا حکم دیا ہے کہ ہر خاص اور قیمتی شئے کو محفوظ رکھا جاتا ہے، جیسے نایاب نگینوں کو مخمل کی ڈبیا میں ،جیسےنایاب قیمتی موتی کو سیپ میں ۔ تو اپنے وقار کو اپنی پہچان کو سنبھال رکھنا ۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
بہتری اور کام یابی کا ہر سبق صرف محبّت کرنے والے ماں باپ اور شفیق استاد ہی نہیں سکھاتے، بلکہ بعض اوقات کسی کی نفرت،حقارت،طنز یہاں تک کے دُھتکار بھی زندگی کا سب سے بہترین، بہت ہی خالص اور کھرا سبق سکھا دیتی ہے۔
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
کڑوی زبان والے کا شہد نہیں بکتا۔
میٹھی زبان والے کی تو مرچیں بھی بک جاتی ہیں
(قاسم علی شاہ)
طوطا مرچیں کھا کر میٹھی زبان بولتا ہے انسان شھد کھا کر زھر اگلتا ہے
 
Top