سچے موتی!

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
جب کوئی مشکل کوئی پریشانی کوئی مصیبت تو دربار الہیٰ میں ہاتھ اٹھالینا۔۔۔خوشحالی ہو ، خوش ہو ، صحت مند ہو۔۔۔تو شکر کے لیے ہاتھ بلند کرلینا۔۔۔کیونکہ جو رب سے مناجات نہیں کرتا ، رب سے نہیں مانگتا ، اس کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ بلند نہیں کرتا۔۔۔تو اللہ بھی اس کی دعا کی قبولیت اس سے واپس لے لیتے ہیں ۔۔۔اس لیے کسی بھی حال میں ہاتھ اٹھانے میں دیر مت کرنا ورنہ دیر ہو جائے گی۔۔۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
زندگی تو نام ہی نشیب و فراز کا ہے۔ ہماری زندگیوں میں اچھے بُرے دِن آتے رہتے ہیں۔جیسے بعض طلبہ امتحان میں نمبر کم آنے کی وجہ سے دِل برداشتہ ہوجاتے ہیں۔ انہیں کئی فکریں لاحق ہوجاتی ہیں کہ رزلٹ دیکھ کر گھر والے، رشتے دار کیا کہیں گے وغیرہ وغیرہ۔
کامیابیوں پر خوشیاں مناتے ہیں، تو ناکامی بھی دِل سے قبول کریں۔ناکامیاں تو ہر انسان کی زندگی میں آتی ہیں، لیکن اس ناکامی سے سبق سیکھنے اور پہلے کی گئی غلطیوں کو نہ دہرانے والے ہی اصل کام یاب ہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ کسی ناکامی کا سامنا کرنے پر کامیابی کے راستے بند نہیں ہوجاتے، بلکہ یہ راستے عموماً ہم خود مسدود کردیتے ہیں۔
 
Top