سچے موتی!

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
جب آپ کے ساتھ کوئی برا کرے یا آپ کے لیے برا سوچے تو اسے اپنے عمل میں مصروف رہنے دینا چاہیے اس سے دوری اختیار کر لینی چاہیے اس بات کا یقین ہونا چاہیئے کہ رب کو نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ اور وہ ہر شئے کو ہمہ وقت دیکھ رہا ہے۔تو کیسے ممکن ہے کہ برا کرنے والا اس کی گرفت سے نکل پائے۔ رب جلد ہی ان کا مقافات عمل دکھا دے گا۔
 
فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
کوئی نہیں چھوڑتا آپ کو، بس اللہ کو کچھ لوگ مزید پسند ہی نہیں ہوتے کہ آپ کے ساتھ رہیں کیونکہ وہ آپ کو گمراہی میں لے جار ہے ہوتے ہیں۔ سو ایسوں کے لیے خود کو پریشان نہیں کرنا چاہیےبلکہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے آپ کورسوائی، امتحان اور آزمائش سے بچا لیا۔
 
فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
احسان سے مراد کیا ہے؟
احسان مطلب بہترین اوصاف حمیدہ کامرقع،حسن پیداکرنا،خوبصورت بنادینا،اچھابرتاؤکرنااورنیکی اور بھلائی کرناوغیرہ۔
محسن وہ ہوا جو کسی سے ہمدردی کرے، مدد کرے ، گفتگو میں نرمی کرے وغیرہ تو ایسے شخص سے محبت ہوتی ہے۔ اس محبت کا تعلق انسان کی اپنی ذات سے ہےکیونکہ جو کوئی محسن سے اس کے احسان کی وجہ سے محبت کرتا ہے وہ درحقیقت اسی احسان سے محبت کرتا ہے اور احسان محسن کے افعال میں سے ہے۔ اگر یہ احسان نہ رہے تو محبت باقی نہیں رہتی اگرچہ محسن کی ذات باقی رہے۔ اور اگر احسان میں کمی آئے گی تو محبت بھی کم ہو گی اور جس قدر احسان میں زیادتی ہو گی اسی قدر محبت بھی زیادہ ہو گی۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی

عرف عام میں احسان کا مطلب ایک یہ بھی لیا جاتا ہے کہ فلاں کے بڑے احسانات ہیں یا اس کے احسان کے نیچے دبا ہوا ہوں تو اس کا بدلہ اتارنے کے لیے یہ کام کررہاہوں۔
یا اس کے احسانات بہت ہیں مجھ پر اس لیے اسے اچھا دکھانے کی کوشش کررہاہوں پر وہ اس قابل نہیں۔ وغیرہ وغیرہ
اس لیے اس احسان محبت کی تشریح ضروری تھی اور یہ پڑھتے ہوئے ممکن ہے یہ سوال کسی کے ذہن میں آجاتا اس لیے مناسب سمجھا صاحب تحریر سی کہا جائے کہ وہ اس کی تشریح کردیں جو عام فہم ہو
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
بچپن میں بھائی بہن دن میں دس بار لڑتے تھے اور اگلے دن بات کر لیا کرتے تھے مگر بڑے ہو کر ایک بار لڑتے ہیں اور برسوں بات نہیں کرتے۔
بعینہ یہی چیز اپنے پڑوس میں کئی بار دیکھ چکاہوں
اللہ پاک ایسے لمحات سے ہمیں محفوظ رکھے۔آمین
 
فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
جیسے پانی میں اترے بغیر اس کی گہرائی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، بالکل ایسے ہی کسی کے حالات اور زندگی پر غلط اندازے نہیں لگانے چاہیے کیونکہ نہیں پتہ کہ کون کیسے اپنی زندگی اور حالات سے لڑ رہا ہے۔
 
Top