بھائی اور بہن کی عید
بھائی اور بہن کی عید میں بڑا فرق ہوتاہے بہنیں تو ایک دن پہلے ہی مہندی میں بزی ہوجاتی ہیں،عید کے دن سب سے زیادہ "عیدی"بھی بٹورتی ہیں،بھائی بے چارہ دونوں طرف سے کٹتا ہے، بکرے کی خریداری بھی بھائی اپنی کمائی سے کرتاہے دوسری طرف ہر بہن اپنی فرمائش کی لسٹ تیار رکھتی ہے کہ بھائی کو کس کس طرح بکرا بنانا ہے.
صبح فجر سے پہلے جانوروں کے لئے چارا،پکوان کے لئے سامان کی خریداری،درزی کے یہاں کے چکر،قصائی کو فون، چھری، چاقو، کھندانی، جانور کا خون رکھنے کے لئے گڈھے کی کھدائی، رسی کاانتظام یہ سارے کام بے چارے بھائی ہی کو کرنے ہوتے ہیں اور سے بہنیں والد کے کان بھرتی ہیں کہ یہ تو دیر تک سوتاہے، ساتھیوں کے ساتھ پھرتا ہے،لاابالی اور غیر ذمہ دار ہے. باپ یہ سب سن کر ڈانٹتاہے، آنکھیں دکھاتاہے،سخت سست کہتاہے.
جس وقت بھائی گوشت کاٹنے میں لگے ہوتے ہیں تب تک یہ سوئیاں اور شیرینی فیرینی پر ہاتھ صاف کردیتی ہیں. جس وقت بھائی گوشت تقسیم کرنے کے لئے گلی گلی محلہ محلہ بھاگے پھرتے ہیں یہ بہنیں گوشت پکا کر چٹ کرچکی ہوتی ہیں، اسی لئے عام طور پر بھائی سوکھے سوکھے ہوتے ہیں اور بہنوں کو دیکھو بالکل بند گوبھی لگتی ہیں. موٹی کہیں کی.
ناصرالدین مظاہری