مولانا مدنیؒ کا لباس
حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند گاؤں والوں کے بنائے ہوئے کھدر کو پہنتے تھے اور عموماً لباس کرتہ اور پاجامہ ہی ہوا کرتا تھا ۔حاانکہ بہت بڑے بڑے لوگ آپؒ سے ملنے آیا کرتے تھے اور آپؒ بھی بڑے بڑے لوگوں سے ملنے جاتے ۔اور دو پلی سر پر ہو تی ،کبھی شیر وانی پہنتے اور سردیوں میں عمامہ اور کبھی عربی رومال بھی باندھتے تھے ۔کھانا سب کے ساتھ بہت سادہ استعمال فرماتے تھے ،باقی اکابرین دارالعلوم دیوبند کا سب ہی یہی حال تھا ۔اللہ تالیٰ ہم کو بھی ان کی تقلید نصیب فرمائے ۔آمین ( احادیث تصوف)