کثرت سے استغفار کیوں؟

محمد اجمل خان

وفقہ اللہ
رکن
کثرت سے استغفار کیوں؟
میرے بیٹے نےسوال کیا: ’’ بار بار اور کثرت سے استغفار کی کیا ضرورت ہے، کیا دن میں صرف ایک بار استغفار کر لینا کافی نہیں"۔
*********** میں خاموش رہا ************
کچھ دیر بعد کھانے کی میز پر میں نے اپنے بیٹے سے پوچھا: ’’ کیا تم نے ’ بسم اللہ ‘ پڑھ کر کھانا شروع کیا ہے؟‘‘۔
اس نے کہا: ’’ نہیں‘ بھول گیا‘‘
میں نے کہا: ’’ بس اسی لئے باربار اور کثرت سے استغفار کرتے رہنا چاہئے کیونکہ ہم ہر لمحہ اللہ تعالی کی کوئی نہ کوئی حکم بهول کر یا جان بوجھ کر نہیں مانتے۔
لیکن اس کے باوجود وہ غفورالرحیم ہمیں اپنی بے پناہ نعمتوں سے نوازتا رہتا ہے. اسی لئے اپنی ہر ہر حکم عدولی کی پاداش میں ہمیں ہر کثرت سے استغفار کرتے رہنا چاہئے:

*أستغفر الله الذي لا اله الا هو الحي القيوم وأتوب اليه*
*أستغفر الله الذي لا اله الا هو الحي القيوم وأتوب اليه*
*أستغفر الله الذي لا اله الا هو الحي القيوم وأتوب اليه*

تحریر: انجنئیر محمد اجمل خان
*
 
Top