آپ کسی بھی ذائقے کی ببل ٹی بنا سکتے ہیں۔ چلیں سٹرابیری ذائقے کی ببل ٹی بناتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ سٹرابیری لیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں۔
اس پیسٹ کو ایک برتن میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔
جب یہ ابلنا شروع ہو جائے تو اس میں ایک کپ پانی ڈالیں۔
اب اس کے اندر دو چمچ کارن فلور ڈال دیں۔
اور اس کو ایک گاڑھے پیسٹ کی شکل میں تیار کریں۔ یہ تقریبا دس منٹ میں تیار ہو جائے گا۔
اب اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں۔
اب آپ چائے بنائیں ، یا قہوہ بنا لیں یا سادہ دودھ چینی والا ، کچھ بھی لے لیں۔
جو چھوٹی چھوٹی گولیاں آپ نے بنائی ہیں ان کو ایک برتن میں سادہ پانی ڈال کر ابال لیں۔
اب ان ابلی ہوئی گولیوں کو چائےیا قہوے یا دودھ میں ڈال لیں۔
ببل ٹی تیار ہے!