مجلہ افکار قاسمی، مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانامفتی محمد رفیع عثمانیؒ نمبر (اپریل تا جون 2023)

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحبؒ کے سانحہ کے بعد دل میں خواہش ہوئی کہ حضرت والاؒ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’’مجلہ افکار قاسمی‘‘کی خصوصی اشاعت کی جائے۔لیکن ’’اراکین مجلہ افکار قاسمی‘‘کی مصروفیت کااحساس کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کسی سے نہ کیا۔
فروری کے آخر میں ’’مجلہ نوائےخادم‘‘کی اشاعت کے حوالہ سے گفتگو ہورہی تھی کہ ہمارے ایک معزز رکن افکار قاسمی نے تجویز دی کہ ’’مجلہ افکار قاسمی‘‘کا اگلا شمارہ ایک ’’خصوصی نمبر ‘‘ہونا چاہئیے۔ تجویز آئی کہ اگلا شمارہ مفتی اعطم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی شمارہ کی اشاعت کی جائے۔ایک طرف ’’مجلہ نوائے خادم‘‘ کی تیاری تھی دوسری طرف اس خصوصی شمارہ کی اشاعت کے لیے وقت کافی کم تھا۔
عرض کی وقت کم ہے ،اگلا شمارہ کرلیں گے۔تجویز آئی جب ارادہ کرلیا ہے تو اللہ کا نام لیکر شروع کرتے ہیں ان شاءاللہ اللہ کی مددونصر ت ہوگی۔
اللہ کی مددو نصرت کے ساتھ الحمداللہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں یہ شمارہ تیار ہوگیا۔
اللہ کے سامنے سجدہ شکر بجالاتے ہوئے کہ اللہ پاک نے یہ سعادت ہمیں بخشی اور اس قابل بنایا کہ ہم ایک خوبصورت مجلہ آپ کو پیش کر سکیں اور حضرت مفتی صاحبؒ کو خراج تحسین پیش کرسکیں جس پر اللہ رب العزت کا جتنا شکر دا اکروں کم ہے۔
اور اسی طرح ٹیم نے جولگن کے ساتھ محنت کی وہ قابل فخر، قابل تحسین و قابل تعریف ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے خزانوں میں سے بے بہاخزانے نصیب فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس کااپنی طرف سے اجر عظیم نصیب فرمائے۔آمین ثم آمین
معززقارئین کرام!مجلہ کا مطالعہ کریں اور ہمیں اپنی قیمتی و مفید آراء سے ضرور نوازیں۔
ہمیں آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔۔۔۔!​
1KuZXQY.jpg
آن لائن پڑھیں۔
ڈاؤن لاڈ کرنے کے لیے نیچے فائل پر کلک کریں۔
 

Attachments

  • Afkar e Qasmi April To June 2023.pdf
    10.9 MB · مناظر: 38

محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
ماشاءاللہ نہایت بہترین شمارہ ہے
دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا
میری طرف سے آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو مبارک باد
اللہ مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔آمین
 
Top