کلامِ راقم !!

ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
تازہ کلام احباب کی نذر ❤❤❤

" دیکھ لے اے ساقیا !! "

حالِ ناگفتہ ہوا ہے .......... دیکھ لے اے ساقیا !!
بندہ شرمندہ ہوا ہے ........ دیکھ لے اے ساقیا !!

مفلسی نے کیوں مجھے سب سے بیگانہ کردیا۔
دامن آلودہ ہوا ہے .......... دیکھ لے اے ساقیا !!

مجھ کو خود میں منتقل ہونا پڑا آخر تلک۔
دل بھی آزردہ ہوا ہے ...... دیکھ لے اے ساقیا !!

تیری رحمت کی طلب ہے ابرِ رحمت تو بہا۔
روسیا بہکا ہوا ہے ....... دیکھ لے اے ساقیا !!

منہ چھپاۓ سر جھکاۓ ہوں مقفَّل درد میں۔
بند دروازہ ہوا ہے ........ دیکھ لے اے ساقیا !!

کر کے توبہ معصیت سے معصیت کے کھیل میں۔
پھر سے آمادہ ہوا اے ....... دیکھ لے اے ساقیا !!

دنیا والوں کی طلب میں یہ دلِ راقم جو ہے۔
کتنا بوسیدہ ہوا ہے ....... دیکھ لے اے ساقیا !!

ایم راقم نقشبندی !!
 
Top