اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کا مدخلیوں والا فتویٰ

ابو داؤد

طالب علم
رکن
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کا مدخلیوں والا فتویٰ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

وَدَّت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
اہل کتاب میں سے کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ وہ آپ لوگوں کو گمراہ کردیں حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کی سمجھ بھی نہیں آرہی۔
[سورۃ آل عمران، آیت: ۶۹]

حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :

يُخْبِرُ تَعَالَى عَنْ حَسَدِ الْيَهُودِ لِلْمُؤْمِنِينَ، وَبَغْيِهِمْ إِيَّاهُمُ الْإِضْلَالَ، وَأَخْبَرَ أَنَّ وَبَالَ ذَلِكَ إِنَّمَا يَعُودُ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

یہودیوں کا حسد یہاں بیان ہو رہا ہے کہ ان یہودیوں کے حسد کو دیکھو کہ مسلمانوں کیسے جل بھن رہے ہیں۔ انہیں بہکانے کی کیا کیا پوشیدہ ترکیبیں کر رہے ہیں کیسے کیسے مکر و فریب کے جال بچھاتے ہیں، حالانکہ دراصل ان تمام چیزوں کا وبال خود ان کی جانوں پر ہے لیکن انہیں اس کا بھی شعور نہیں۔
[تفسير ابن كثير، سورۃ آل عمران، آیت: ۶۹]

جہاد قدس کی حمایت میں امت مسلمہ یہود و اسرائیل کے خلاف اپنی استطاعت کے مطابق ہر قسم کی جدوجہد کے لئے آمادہ ہے تو ایسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو بہکانے کے لئے ایک اسرائیلی یہودی فوجی نے مدخلیوں کی طرح مکر و فریب کرتے ہوئے جہاد کرنے والوں کے خلاف ایک بیان جاری کیا ہے ملاحظہ فرمائیں:


اسرائیلی فوج کے عربی سیکشن کے ترجمان افیخائی ادرعی نے مندرجہ بالا ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ الدولہ (اسلامک سٹیٹ -داعش) اور حماس دونوں خوارج ہیں کیونکہ وہ قرآن کی آیات کی غلط تاویل کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کی ناحق تکفیر کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق داعش اور حماس ارکان قرآن تو پڑھتے ہیں لیکن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا اور وہ قرآن کی جس آیت کو اپنے حق میں سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل ان کے خلاف ہوتی ہے۔

اسرائیلی ترجمان نے مزید کہا کہ داعش اور حماس اپنے مخالفین کی تکفیر کر کے ان کا خون بہاتے ہیں جیسے کہ پیغمبر اسلام نے ان کے بارے مین فرمایا ہے کہ " اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے " (انتہی)

ملاحظہ فرمائیں ایک طرف اسرائیل کا یہودی کافر فوجی اپنے پسند کے اسلام کی تشریح کر رہا ہے و جہاد کرنے والوں کے خلاف فتویٰ دے رہا ہے دوسری طرف کفار کے تلوے چاٹنے والے مدخلی علماء السوء نے بھی عین یہی درباری فتویٰ دیا۔

مسلم عوام کو مجاہدین اسلام کی مخالف پر ابھارنے اور اسرائیلی فوج کو مجاہدین کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لئے کھوکھلے دلائل تراش کر مہیا کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ یہی اسلام دشمن مدخلی منافقین ہیں۔ مدخلی زنادقہ نے پہلے تو ہر حربی کفار کو معاہد قرار دیکر ان سے جنگ کو حرام کیا اس کے بعد خوارج والی روایات مجاہدین اسلام پر چسپاں کر مجاہدین اسلام کی جان مال اور عزت کو حلال کیا۔

آج انہیں مدخلیوں کے تراشے ہوئے دلائل اسرائیلی فوجی بھی اپنی ویڈیو میں پیش کر رہا ہے اور جہاد کرنے والوں کے خلاف اسرائیلی یہودی فوجی بھی یہی راگ الاپ رہا ہے۔ اب کون کس کی صف میں شروع سے تھا وہ سلیم العقل انسان جان ہی جائے گا ماسوا حقیقت سے منہ موڑنے والا؛ صاف واضح ہے کہ مدخلی منافقین یہودیوں کے معاون پشت پناہ بنے ہوئے ہیں۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ، ان کے بعض بعض کے دوست ہیں اور تم میں سے جو انھیں دوست بنائے گا تو یقیناً وہ ان میں سے ہے، بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
[سورۃ المائدہ، آیت : ۵۱]

شیخ عبد الرحمٰن ابن ناصر السعدی رحمہ اللہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں :

يتناصرون فيما بينهم ويكونون يدا على من سواهم، فأنتم لا تتخذوهم أولياء، فإنهم الأعداء على الحقيقة ولا يبالون بضركم، بل لا يدخرون من مجهودهم شيئا على إضلالكم، فلا يتولاهم إلا من هو مثلهم

وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور وہ دوسروں کے مقابلے میں ایک ہیں۔ پس تم ان کو دوست نہ بناؤ کیونکہ وہ درحقیقت تمہارے دشمن ہیں۔ انہیں تمہارے نقصان کی کوئی پروا نہیں، بلکہ وہ تمہیں گمراہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔ انہیں وہی شخص دوست بنائے گا جو ان جیسا ہو۔
[تفسیر السعدي، سورۃ المائدہ، آیت : ۵۱]

قرآن کی اس بیان کردہ حقیقت کا مشاہدہ ہر شخص کرسکتا ہے کہ یہود ونصاریٰ سے موالات کرنے والے مدخلی ظاہری طور پر تو اسلام کے دعوے دار ہیں لیکن یہی مدخلی آج جہاد قدس کا نام لینے والے اہل ایمان کی عداوت میں یہود و نصاریٰ سے زیادہ سخت نظر آتے ہیں بلکہ مجاہدین کے خلاف طاغوت پُجاری مدخلی زنادقہ امریکی نصرانیوں سے بھی بڑھ کر یہودیوں کے معاون بازو اور پشت پناہ بنے ہوئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الْیَهُوْدَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا تم اہل ایمان کی عداوت میں سب سے زیادہ سخت یہود اور مشرکین کو پاؤ گے۔ [سورة المائدہ، آیت : ۸۲]

شیخ عبد الرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :

فهؤلاء الطائفتان على الإطلاق أعظم الناس معاداة للإسلام والمسلمين، وأكثرهم سعيا في إيصال الضرر إليهم، وذلك لشدة بغضهم لهم، بغيا وحسدا وعنادا وكفرا

یہ دو گروہ علی الاطلاق اسلام اور مسلمانوں سے سب سے زیادہ عداوت اور ان کو نقصان پہنچانے کے لئے سب سے زیادہ بھاگ دوڑ کرنے والے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف شدید بغض و حسد اور سخت کفر وعناد رکھتے ہیں۔
[تفسیر السعدي، سورة المائدہ، آیت : ۸۲]

یہ بات سبھی پر عیاں ہو چکی کہ مجاہدین سے بد ترین دشمنی مدخلیوں نے کی ہے، مدخلی منافقین آستین کے سانپ بنے ہوئے ہیں اور سازشی انداز میں جہاد و مجاہدین کو نقصان پہنچانے میں یہودیوں کے ساتھ ہیں بلکہ یہ جہاد قدس کی مخالفت میں سب سے آگے ہیں۔

آج اسرائیل کے یہودی عزہ میں مسلمان بچوں اور عورتوں کو قتل کر رہے ہیں اور رُحیلی جیسے مدخلی مولوی مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بیٹھ کر جہاد قدس پر تلبیس میں زبان دراز ہیں۔ یہودی بھی امریکہ کے فرنٹ لائن اتحادی ہیں اور مدخلیوں کے ولی امر بھی۔ یہودی بھی جہاد کرنے والوں کے خلاف سحت رویہ رکھتے ہیں اور مدخلی بھی۔ انہوں نے بھی اللہ کے دین میں خود سے تحریف کر ڈالی اور حرام کردہ چیزوں کو حلال اور حلال کردہ چیزوں کو حرام کر ڈالا اور مدخلیوں نے بھی۔ یہودی بھی مجاہدین کو خوارج کہہ رہے ہیں اور مدخلی بھی خوارج خوارج گردان رہے ہیں۔​
 
Top