ہمیں یہ کیا ہوا ہے اب؟ ہماری کیسی فطرت ہے؟
ہمیں محسوس ہوتا ہے گناہوں میں حلاوت ہے
مرے رب نے کیا جائز، ہمیں جائز نہیں لگتی
مگر جائز نہیں ہے جو ہمیں ان سے محبت ہے
نہ جانے کیسے مسلم ہیں؟ نہ جانے کیسے مومن ہیں؟
نہ جانے کیوں ہمیں شریعت کے حکموں سے عداوت ہے
نہیں یہ فکر ہم کو کہ غلط ہے راستہ اپنا
جہل میں ڈوبی بس اپنی فصاحت اور بلاغت ہے
ہمیں جو ٹھیک لگتا ہے اسی پر عمل کرتے ہیں
کبھی عقلی دلائل کی بھی تابع یہ شریعت ہے؟
سمیٹو بوریا بستر کرو تیاری جانے کی
بلاوا آنے والا ہے یہی گل کی نصیحت ہے
زنیرہ گل