مجلہ نوائے خادم جمادی الثانی تا شعبان 1445ھ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!


مجلہ ”نوائے خادم“ شمارہ یکم جمادی الثانی تا شعبان1445ھ آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے۔
اس کا مطالعہ کریں،اور اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں۔
ہمیں آپ کی قیمتی آراء کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔!


Hjkg6Iz.jpg

آن لائن پڑھنے کے لیے کلک کریں۔
ڈاؤن لوڈ کے لیے درج ذیل فائل پر کلک کریں۔
 

Attachments

  • Nawa E Khadim Jamadi Us Sani To Rajab 1445 ھ.pdf
    12.2 MB · مناظر: 12
Last edited:

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
موقع کی مناسبت سے مدیر صاحب نے کمال اداریہ لکھا۔
ہمیشہ کی طرح درس قرآن و درس حدیث لا جواب ہیں۔
سلسلہ اصحاب رسولﷺ بہت ہی مفید سلسلہ ہے۔
پروفیسر سمیع اللہ حضروی صاحب کا مضمون"مصدر" سے بہت کچھ حاصل ہو رہاہے۔
اسلامی مہینوں کا سلسلہ جو مضمون کم منی تھیسس زیادہ لگ رہاہے،اس سے رائج الوقت خرافات اور ان کا رد بڑا ہی زبردست ہے۔
سلسلہ امہات المؤمین کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا،اسی سلسلہ کی کمی محسوس کی تھی۔
مسئلہ فلسطین مضمون بہت کچھ سکھا اور سمجھا رہاہے۔
جناب زبیر گبول صاحب کے کلام نے آنکھوں میں آنسو لا دیے۔
عصمت اللہ نظامانی صاحب کا مضمون مسواک کے فضائل پر شاندار مضمون ہے۔
فاطمہ نورالعین صاحبہ کا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کے حوالہ سے ایک پر مغز مضمون ہے۔
آخر میں مدیر صاحب کا سلسلہ تعارف کتب بہت اچھا لگا۔
 
Last edited by a moderator:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
بہترین شمارہ ہے
جزاک اللہ
لیکن شمارہ ایک مہینہ پہلے اپلوڈ کیوں ہو گیا؟
جزاک اللہ
رمضان المبارک میں اس شمارہ کا آغاز ہوا تھا،اس لیے ہم چاہتے تھے کہ یکم رمضان المبارک ہی کو سال مکمل ہونے پر قارئین نوائے خادم کے لیے ایک گفٹ لایا جائے۔
اس لیے اس شمارہ کو پہلے شائع کرنے کا فیصلہ ہوا۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


ماشاء اللہ
آج مجلہ ”نوائے خادم“ کو پڑھنے کا موقع ملا
اور ایک خوبصورت گلدستہ کی طرح پایا
نہایت عمدگی سے ترتیب دئے گئے مضامین
درس و تدریس کا عمل بھی ماشاء اللہ جاری رہا
بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے
خوبصورت شاعرانہ کلام سے مزین مجلہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں مضامین نے چار چاند لگا دئے
اداریہ اور تمام تحاریر میں قدرتِ تحریر کی رفتارِ ترقی کا بھی عنصر نمایاں طور پر نظر آیا
میری دعا ہے کہ الغزالی فورم افکار قاسمی اور مجلہ نوائے خام دن دگنی رات چگنی ترقی کرے
اور اللہ رب کریم ہمیں خوبصورت اور سبق آموز تحاریر سے مستفید ہونے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
 
Top