1: اپنے شوہر کی شکر گزار بنیں۔ اپنے آپ کو یاد دلائیں کہ اس دنیا میں شب و روز محنت کرنا ایک مشکل کام ہے اور آپ کا شوہر آپ کو ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے بہت محنت کرتا ہے۔ اس لیے آپ کا شوہر جتنا بھی کمائے، اس کا موازنہ دوسروں سے نہ کریں۔ اپنے شوہر کو بتائیں کہ آپ اس کی محنت کا اعتراف کرتی ہیں، نہ صرف الفاظ سے، بلکہ اپنے اعمال سے بھی۔
2: شوہر کے مزاج، احساسات اور ضروریات کے بارے میں حساس رہیں۔ مثال کے طور پر، گھر آتے ہی شکایات کرنا شروع نہ کریں یا اس پر مسائل کا بوجھ نہ ڈالیں۔ بلکہ اس کا خیر مقدم کریں اور اسے گھر آنے کا احساس دلائیں۔
3: خوش مزاج بنیں، اکثر مسکرائیں۔ محبت کا اظہار کثرت سے کریں۔
4: اپنے شوہر کی پسند کے کھانے بنائیں۔ ایک ساتھ کھانے کی کوشش کریں کیونکہ یہ محبت میں اضافہ کا باعث ہے۔
5: گھر میں اپنے شوہر کے لیے وہ رنگ اور کپڑے پہنیں جن میں وہ آپ کو دیکھنا پسند کرتا ہے اور میک اپ، پرفیوم، زیورات کا استعمال کریں ۔ مختصر یہ کہ اس کے لیے پرکشش ہونے کے لیے جو کچھ بھی درکار ہو۔
6: کم از کم دن کا کچھ وقت صرف شوہر کے لیے مختص کریں۔ اس کی تعریف کرنے میں مخلص رہیں، شوہرکے دن، اس کی سرگرمیوں، اس کے خیالات اور رائے میں دلچسپی دکھائیں۔ اسے مشورہ دیں اور ضرورت پڑنے پر اسے تسلی دیں۔
7: اپنے شوہر کا پیسہ احتیاط سے خرچ کریں اور اسے یہ ضرور بتائيں کہ اس کا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔ یاد رکھیں کہ اس کی اجازت کے بغیر بڑی رقم خرچ نہ کریں۔
8: شوہر کےرشتہ داروں کا خیال رکھیں اور ان کے لیے فکرمندی ظاہر کریں کیونکہ یہ شوہرکے دل میں جگہ بنانے کا یقینی طریقہ ہے۔ جب وہ ان پر خرچ کرے تو کبھی اعتراض نہ کریں کیونکہ یہ رزق میں فراوانی اور عمر میں اضافے کا ذریعہ ہے۔
9: جب آپ کی اور شوہر کی رائے میں اختلاف ہو یا وہ آپ پر تنقید کرے تو غصے میں نہ آئیں۔ پرسکون رہیں، اپنی زبان پر قابو رکھیں اور اس وقت اپنے شوہر کے اختیار کو چیلنج نہ کریں۔بعد یں اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کردیں اور حکمت سے قائل کرنے کی کوشش کریں۔
10:شوہر کے بارے میں کبھی بد ظن نہ ہوں۔ درگزر سے کام لیں۔ ماضی کی غلطیوں پر سوچنے کی بجائے معاف کر یں اور معافی کو خوش اسلوبی سے قبول کریں۔
11: اپنے شوہر کے ذاتی اور رازدارانہ مسائل کو دوسروں کے سامنے کبھی نہ لائیں۔ اپنے شوہر کا احترام کریں۔
12: ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ آپ کا شوہر خاندان کا سربراہ ہے اور جب تک اس کی اطاعت میں کوئی گناہ نہ ہو، اس کی اطاعت کرنا آپ کا فرض ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”جو عورت مر جائے اور اس کا شوہر اس سے راضی ہو، وہ جنت میں جائے گی۔(مشكوة المصابيح،كتاب النكاح، حدیث نمبر: 3256)