مجلہ نوائے خادم رمضان المبارک تا شوال۱۴۴۶ھ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
معزز قارئین کرام!سب سے پہلے آپ تمام کو انتظامیہ ’’مجلہ نوائے خادم‘‘ کی جانب سے رمضان المبارک کی ساعتیں ،رحمتیں،برکتوں کی مبارک باد
معزز قارئین کرام!اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالتے ہوئے آپ کی خدمت میں یہ بات بتاے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اللہ کی رحمت اورآپ کی دعاؤں سے آج سے دو سال قبل اسی دن یعنی یکم رمضان المبارک ۱۴۴۴ه کا پہلا شمارہ پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوا تھا۔ اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں سے الحمداللہ’’مجلہ نوائے خادم‘‘اپنے اس شمارے کے ساتھ اپنی کامیابی کا دوسرا سال مکمل کررہا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر ہم اللہ رب العزت کے ہاں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں ورنہ ہم اس قابل نہ تھےیہ فقط میرے رب ذوالجلال کا کرم ہے ،یہ سب آپ تمام احباب کی محبت،شفقت اور آپ کی دعاؤں کے سبب ممکن ہوا ،اس عظیم موقع پر جو جذبات دل ہیں وہ بیان سے قاصر ہوں۔
اب میں آپ کے اور’’مجلہ نوائے خادم‘‘ کے دمیان زیادہ حائل نہیں ہونا چاہتا۔
شمارہ کو پڑھیں اور دوسروں کو شئیر کریں اور ہمیں اپنی مفید آراء سے نوازیں۔جزاک اللہ​
1496 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیںIyZRddd.jpeg

آن لائن پڑھیں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل فائل پر کلک کریں۔

ہمیں آپ کی قیمتی آراء کا انتظار رہے گا۔۔۔!!!​
 

Attachments

  • Nawa E Khadim Ramadan To Shawwal 1446ھ.pdf
    13.7 MB · مناظر: 1

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
مولانا محمد طارق نعمان گڑنگی صاحب کا تبصرہ۔

الحمدللہ، میں خیریت سے ہوں اور آپ کی دعا کا شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی ایمان و صحت کی بہترین حالت میں رکھے اور رمضان المبارک کی برکتوں سے مالامال فرمائے۔

سب سے پہلے "مجلہ نوائے خادم" کے دو سال مکمل ہونے پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ یہ آپ کی محنت، خلوص اور علمی لگن کا ثمرہ ہے کہ مجلہ علمی و دینی حلقوں میں ایک منفرد مقام بنا چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے مزید ترقی عطا فرمائے اور اسے دین کی خدمت کا مؤثر ذریعہ بنائے۔

ماشاءاللہ، "مجلہ نوائے خادم" ایک شاندار علمی، تحقیقی اور دینی ذوق رکھنے والا رسالہ ہے۔ اس کے ہر شمارے میں علم و حکمت کے ایسے درخشندہ موتی ملتے ہیں جو قارئین کے علم میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کے قلوب و اذہان کو بھی جِلا بخشتے ہیں۔ ہر مضمون کی اپنی ایک لذت اور مٹھاس ہے، جو قاری کو ابتدا سے انتہا تک اپنی طرف متوجہ رکھتی ہے۔ علمی و فکری مضامین، دینی نکات اور اصلاحی تحریریں واقعی قابلِ تحسین ہیں۔

آپ اور آپ کی پوری ٹیم یقیناً اس محنت پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس مجلے کو مزید عروج اور قبولیت عطا فرمائے، اور اسے علمی و دینی خدمت کا عظیم ذریعہ بنائے۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی حسبِ استطاعت اپنی علمی کاوشیں مجلے کے لیے ارسال کرتا رہوں گا۔

والسلام، دعاؤں کا طالب
مولانا محمد طارق نعمان گڑنگی
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
مولانا عصمت اللہ نظامانی صاحب کا تبصرہ:۔
جزاکم اللہ خیراً۔
ماشاءاللہ مجلہ نوائے خادم کا یہ شمارہ آپ کی محنت وجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مضامین میں بھی تنوع ہے، دینی، علمی، اصلاحی ومعاشرتی۔ ہر قسم کے مضامین شامل ہیں۔ تقبل الله جھودکم۔
 
Top