[align=center]اللہ کا دستر خوان
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں !
1. قرآن اللہ کا دستر خوان ہے .. جتنا کھا سکتے ہو کھا لو کوئی روک ٹوک نہیں .
2. قرآن اللہ کی مضبوط رسی ہے ..اچھی طرح پکڑ لو ، پھسلنے سے محفوظ رہو گے .
3. قرآن نور مبین ہے .. حاصل کر لو اسکی روشنی سے ٹھو کروں سے بچ جاؤگے.
4. قرآن میں شفا ہے ..استعمال کرلو اس نسخہ کو ، ہر بیماری سے دور رہو گے .
5. قرآن نجات دہندہ ہے .. تلاوت وعمل کو خوب کو شش کرو بچ جاؤ گے جہنم سے.
6 قرآن علم کا خزانہ ہے .. لوٹ لو اسکو جتنا چاہو ، یہ خزانہ ختم نہیں ہوگا .
اس کے ایک حرف دس نیکیاں ملتی ہیں . الم تین حرف ہیں. الف. لا .میم [/align]