شانِ عثمان بن عفان رض

ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
1-تازہ منقبت، بنامِ سیِّدِنا عثمان بن عفان رض♥️

جا بہ جا ہے کو بہ کو شُہرہ غنی عثمان کا۔
ذکر ہے قرآن میں آیا غنی عثمان کا۔

ہم ثناخوانِ غنی ہیں، ہم نمک خوارِ غنی،
کھا رہے ہیں اب بھی ہم صدقہ غنی عثمان کا۔

دوہرا داماد ہے جو سرورِ کونین کا،
اور رتبے میں بھی ہے چرچا غنی عثمان کا۔

دین کو جب بھی ضرورت ہے پڑی عثمان کی،
مال و جاں سے آگیا چندہ غنی عثمان کا۔

جو حیاداری و فیّاضی میں کامل ہو گیا،
تذکرہ ہے چل رہا کس کا؟ غنی عثمان کا۔

دشمنِ عثمان پر ضربیں لگاتے ہی رہو،
حشر میں مل جائے گا سایہ غنی عثمان کا۔

بیعتِ رضوان کا مصداق ذوالنورین ہے،
ذی قدر ذیشان ہے اُسوہ غنی عثمان کا۔

کس کی ناموس اور عزت پر کھڑے شام و سحر
شبّر و شبّیر دیں پہرا غنی عثمان کا۔

مدحتِ عثمان بخشش کی سند ہے بالیقین،
لکھ دیا راقم نے ہے نغمہ غنی عثمان کا۔

✍ #ایم_راقــــــــــــم_نقشبندی
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان میں ایک خوبصورت کلام ہے، جو ان کی سیرت، فضائل، خدماتِ دین، حیاء، سخاوت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہر شعر میں محبت، عقیدت اور ایمان کی جھلک ملتی ہے۔
 

ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان میں ایک خوبصورت کلام ہے، جو ان کی سیرت، فضائل، خدماتِ دین، حیاء، سخاوت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہر شعر میں محبت، عقیدت اور ایمان کی جھلک ملتی ہے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا ♥️ ❤️
 
Top