قبلہ اول کے لیے ہم کیا کرسکتے ہیں۔؟

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
بہت سے احباب سوال کرتے ہیں کہ بطور ایک عام مسلمان ہم قبلہ اول کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔؟
عرض کرتاہوں کہ اپنی استطاعت کے مطابق بہت کچھ کرسکتے ہیں ، درج ذیل چند آسان چیزیں درج کی جاتی ہیں۔

1. دعا کریں: مظلوم فلسطینیوں کے لیے دل سے دعائیں کریں – یہ سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔

2. مالی مدد دیں: مستند اداروں کے ذریعے راشن، ادویات یا مالی تعاون کریں۔

3. سوشل میڈیا پر آواز بلند کریں: سچائی کو پھیلائیں، ظلم کے خلاف پرامن طریقے سے بولیں۔

4. بائیکاٹ کریں: اسرائیل کی حمایت کرنے والی مصنوعات سے اجتناب کریں۔

5. شعور پھیلائیں: اپنے گھر، مسجد اور حلقوں میں قبلہ اول کا اصل مسئلہ اجاگر کریں۔

6. خود کو بہتر بنائیں: نماز، تقویٰ، اتحاد اور کردار کی اصلاح سے امت کو مضبوط کریں۔

یاد رکھیں! اگر ہم وہاں میں موجود نہیں، تو دعا، قلم، زبان اور کردار کے محاذ پر قبلہ اول کا کیس تو لڑ سکتے ہیں۔
سب سے بڑھ کر کل قیامت کے دن رب کے حضور یہ عرض کرنے کے قابل ہونگے کہ یارب ! جتنا ممکن کو سکا تھا قبلہ اول کی آواز بنا تھا۔
ورنہ ہمارے حیلے بہانے وہاں کام نہیں آئیں گے۔
ٹیسٹ کام نہیں آئے گا ، برینڈز کام نہیں آئیں گے ، جس دنیا کی خوشنودی کے لیے کررہے ہو یہی دنیا تم سے بے وفائی کرے گی اور سوائے افسوس کے کچھ نہیں ہوگا۔

دعا ہے کہ اللہ پاک قبلہ اول کے مظلوموں کی مدد فرمائے، اور وقت کے فرعونوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین۔
 
Top