کلام داؤد

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

اللہ رب العزت کا بے شمار شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے اپنی بے پناہ عنایتوں سے مجھے عمرہ کی سعادت بخشی، اور میری دل کی تڑپ اور حرمین شریفین کی حاضری کی آرزو کو پورا کرنے کا موقع دیا۔ اس سعادت کے بعد حج بیت اللہ کی تڑپ مزیدبڑھ گئی ،اس تڑپ کو اشعار کی بیان کرنا مناسب سمجھا ۔اللہ کی خاص مہربانی اور رحمت سے، میں نے اپنے دل کی دعاؤں کو اشعار میں ڈھالنے کی کوشش کی۔

یہ اشعار نہ کسی شاعر کی سلیقے کی عکاسی ہیں، نہ میں شاعری کے اصولوں سے واقف ہوں، بلکہ یہ صرف میری دل کی صدائیں، میری مناجات اور میری دعائیں ہیں جنہیں اللہ کی رضا اور حرمین کی حاضری کی آرزو میں میں نے اشعار کی صورت دی ہے۔

الحمدللہ، ان کلام میں سے ایک کلام کو ایک معروف نعت خواں نے پڑھا، اور اللہ کی خاص مہربانی سے اس کلام کو لوگوں کے دلوں میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

پاکستان کے عظیم اور ابھرتے ہوئے شاعر جناب ایم راقم نقشبندی صاحب نے ان اشعار پر اپنی اصلاح فرمائی اور میری رہنمائی کی۔ ان کی نظر ثانی اور دلی مدد سے میں نے ان دعاؤں کو بہتر اور بلیغ شکل دی۔ میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے کلام کو بہتر بنانے میں میری رہنمائی کی۔

میری دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں بار بار حرمین شریفین کی زیارت کی توفیق دے۔ آمین، ثم آمین۔​
Green and White Modern Business Proposal Cover A4 Document.jpg

آن لائن پڑھیں۔
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل فائل پر کلک کریں۔​
 

Attachments

  • Kalam e Dawood.pdf
    4.7 MB · مناظر: 2

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
عمرہ کی سعادت بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالی ہم سب کو بھی یہ سعادت با ر بار نصیب عطا فرمائے
ابھی تک یہ کلام نہیں پڑھ سکی۔ ان شاء اللہ پڑھنے کے بعد ضرور تبصرہ کروں گی
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
میں کوئی شاعر نہیں ، بس جزبات دل ہیں ، انہی کو شاعری کے الفاظ دیے۔
تبصرہ کا انتظار ضرور رہے گا۔۔۔۔۔
سلامت رہیں۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
کیا خوبصورت اظہارِ شوق ہے! ہر نظم ایک دعا، ہر مصرعہ ایک فریاد!
یہ صرف نظموں کا مجموعہ نہیں، یہ ایک عاشقِ حرم کے دل کی ترجمانی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے جذبے کو مقبولیت عطا کرے اور ہم سب کو ان دعاؤں میں شریک فرمائے۔ اور ہم سب کو بھی حرمین کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین !
 
Top