پیارے بھائی

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
میرا پیارا بھائی
میرے دل کے نہایت قریب،میرے پیارے بھائی حضرت مولانا محمد حفظُ الرحمن فاروقؒ
ان کی جدائی کو تین برس بیت چکے ہیں، مگر میرے دل کی دھڑکن اب بھی انہی لمحوں میں الجھی ہوئی ہے جب وہ مسکراتے ہوئے ہمارے درمیان موجود تھے۔

وہ جدا بھی ایسے ہوئے کہ موسموں کی رفتار رک سی گئی۔
فضا کی خاموشی نے ایک نئے رنگ میں جنم لیا؛جیسے کوئی اجالا اچانک پردہ کر جائے اور کائنات کی سانسیں لمحہ بھر کو تھم جائیں۔
واقعی،
بچھڑے کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی۔

میرے پیارے بھائی…
ان سے صرف ایک رشتہ نہیں تھا؛وہ محبت کا سہارا، خلوص کا چراغ، اور دل کی روشنی تھے۔
ان کی باتوں میں مٹھاس، نظر میں شفقت، لہجے میں نرمی، اور وجود میں ایسی سادگی تھی جو دلوں کو اپنے سائے میں لے لیتی تھی۔
وہ جہاں جاتے، وہاں محبت بکھیر دیتے تھے۔
ان کے اخلاق کی خوشبو آج بھی میرے آس پاس تیرتی محسوس ہوتی ہے۔

ان کے قدموں کی چاپ، ان کی مسکراہٹ، ان کی دعاؤں کی حرارت—
یہ سب میری زندگی کے وہ نقوش ہیں جو وقت کی گرد سے کبھی دھندلے نہیں ہوں گے۔
کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے وہ ابھی دروازہ کھول کر آ جائیں گے،جیسے وہ اب بھی میرے قریب ہوں…
لیکن حقیقت کی سخت چٹان بار بار یاد دلاتی ہے کہ وہ ہم سے رخصت ہو چکے ہیں،ایک ایسے سفر پر جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا۔

اے میرے ربِ کریم!
میری التجا ہے کہ میرے پیارے بھائی کی قبر کو نور سے بھر دے،
ان کی خطاؤں کو معاف کر دے،ان کی مغفرت کو اپنی رحمت کی چادر میں لپیٹ دے،اور انہیں اعلیٰ علیّین میں وہ مقام عطا فرما
جو تیرے مقرب اور محبوب بندوں کو نصیب ہوتا ہے۔
ان کی یادیں ہمارے دلوں کا سرمایہ ہیں،اور ان کی خدمات صدقۂ جاریہ بن کر نور پھیلاتی رہیں گی۔آمین ثم آمین۔
 

نور حیاء

وفقہ اللہ
رکن
إنا لله وإنا إليه راجعون۔
اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب خاندان والوں کو صبر جمیل سے نوازے ۔
آمین یا رب العالمین!
 
Top